منہاج القرآن انٹرنیشنل سنٹر ویانا میں 16 ویں سالانہ ’’میلاد کانفرنس ‘‘ 26 دسمبر 2016ء کو ہوئی جبکہ آسٹرین عوام کو میلاد مبارک پر امن کا پیغام دینے کے لیے اسی روز دوسرا سالانہ ’’میلاد جلوس‘‘ بھی نکالا گیا۔ دونوں پروگرامز میں آسٹریا بھر سے پاکستانی کمیونٹی کے خواتین و حضرات او ر بچوں کی بڑی تعداد میں شرکت کرکے اپنے جذبہ ایمانی کا ثبوت دیا۔ میلاد کانفرنس الحاج خواجہ محمد نسیم کی زیر سرپرستی منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن ڈنمارک کے ڈائریکٹر مفتی ارشاد حسین سعیدی مہمان خصوصی تھے۔
کانفرنس میں ہنگری سے کلیم اللہ خان، دبئی سے ندیم طارق، آسٹریا کے شہر گراس سے حنیف مغل اور انکے ساتھی، شہرلنز سے چوہدری آفتاب، چوہدری حفیظ اور انکے رفقائے کار، ، شہر سنٹ پولٹن سے چوہدری قمر الاسلام اور انکی فیملی، شہر ووکلابرک سے میاں خلیل احمد اور انکے ساتھی، منہاج القرآن کے رفقاء و اراکین اور فیملیز نے بھرپور شرکت کی۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن آسٹریا کے صدر ملک امین اعوان نے بھی اپنی فیملی کے ہمراہ کانفرنس میں خصوصی شرکت کی۔ علامہ مدثر اعوان، سید باوا علی غضنفر، لالہ محمد حسین پاکستانی کمیونٹی فورم، ووکلا برک سے میاں خلیل احمد، مولانا غلام مصطفی بلوچ، پروفیسر اظہرسیالوی، لنزسٹی سے ندیم رضا قادری اور الطاف جمال بھی معزز مہمانوں میں شامل تھے۔ آسٹریا بھر سے نمایاں دینی و سماجی معزز شخصیات نے بھی کانفرنس میں شرکت کی۔
پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ نعت خواں حضرات میں سفیان شاہد، حاجی اکبر، نصراللہ خان، ووکلا برک عدیل احمد، لنز سٹی سے علی ہاشم، سبحان علی، منہاج نعت کونسل آسٹریا کے صدر معروف نعت گو شاعر غلام مصطفی نعیمی نے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ شیخ محبوب عالم صدر مجلس شوریٰ اور سنیئرنائب صدر چوہدری محمد آصف نے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔ کانفرنس میں ننھے مقرر سید عبدالرحمن نے اپنے مخصوص جوشیلے انداز میں تقریر کرکے حاضرین سے داد وصول کی۔ منہاج القرآن آسٹریا کے صدر علی عمران مغل نے تحریک کے جاری منصوبہ جات پر روشنی ڈال کر حاضرین کوتحریک کا دست و بازو بننے کی دعوت دی۔ محمد نعیم رضا قادری اور سلیمان صدیق نے پروگرام کی نقابت کے فرائض سرانجام دیئے۔
علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے کانفرنس میں خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے میلاد کی اہمیت و فضیلت پر روشنی ڈالی اور یورپ میں مقیم مسلمانوں کو اسلام کا عملی پیغامبر بننے کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے کہا کہ بطور مسلمان ہم سب اسلام کے سفیر ہیں لیکن ہماری آئندہ نسلیں مثالی مسلمان تب بنیں گی جب ہم خود مثالی مسلمان بنیں گے۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل اور شیخ الاسلام نے اپنی جدوجہد کا مرکزی نقطہ امت مسلمہ کی اصلاح رکھا ہے۔ ہر محاذ پر منہاج القرآن تاریخی تجدیدی کام کر رہا ہے۔ ایک مسلمان کی حیثیت سے ہمیں اس کام کو فروغ دینا ہوگا۔
کانفرنس میں شرکاء کے لیے عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی ہوئی، جس میں لنزسٹی کے علی ہاشم کے نام نکلا۔ حاجی اکبر فیملی کی طرف سے لایا گیا خصوصی میلاد کیک بھی اس موقع پر کاٹا گیا۔ تنظیم کے سرپرست الحاج خواجہ محمد نسیم نے کلمات تشکر کہے۔ کانفرنس کا اختتام خصوصی دعا کے ساتھ ہوا، جس کے بعد تمام شرکاء کے لیے ’’میلاد ڈنر‘‘ پیش کیا گیا۔
سید باوا علی غضنفر کی زیرقیادت ’’میلاد امن جلوس ‘‘ میں مختلف طبقہ ہائے حیات سے خواتین و حضرات اور بچوں نے بھرپور شرکت کی۔ دورانِ جلوس اردگرد مکانات کی بالکونیوں اور کھڑکیوں سے مقامی لوگ مسلمانوں کو اپنے محبوب نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد مناتے دیکھ رہے تھے۔ اس موقع پر عمیر الطاف، سرپرست خواجہ نسیم، مولاناغلام مصطفی بلوچ، پروفیسر اظہرسیالوی، خواجہ منظور، ندیم رضا اور دیگر شخصیات نے جرمن اور اردو زبان میں میلاد جلوس سے خطاب کیے۔
منہاج القرآن سنٹر کی ڈیکوریشن و کانفرنس کے جملہ انتظامات میں منہاج القرآن آسٹریا، منہاج یوتھ لیگ، پاکستان عوامی تحریک، منہاج ویمن لیگ آسٹریا کے اراکین و عہدیداران عمران علی مغل صدرتنظیم، عمیر الطاف جنرل سیکرٹری، نائب صدرملک محمد شفیع، زاہد غنی چوہان، سلیمان صدیق، عثمان اسلم چوہدری، زوہیب حسن، فیصل ریاض، اعجازرشید، شاہ زیب علی، زبیر الطاف، آفاق اکبر، فاروق اکبر، سفیان چوہدری، وقاص علی، عامر گھمن نے اہم کردار ادا کیا۔ میلاد ڈنر کے انتظامات میں ذیشان علی، جاوید اسلام، حاجی اسلم ملتانی، محمد صادق، اوراشفاق احمد مٹھہ و دیگر کی خدمات نمایاں رہیں۔ پروگرام کی فوٹوگرافی سچ ٹی وی کے نمائندہ مصطفی نقوی نے کی۔ سوشل میڈیا لائیو ٹیلی کاسٹ کی ذمہ داری اعجاز رشید اور عثمان اسلم چوہدری نے نبھائی۔
رپورٹ : محمد نعیم رضا قادری (ناظم تعلیمات۔ منہاج القرآن آسٹریا)
تبصرہ