منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیر اہتمام سال 2016 کے اختتام پر شب 31 دسمبر 2016ء ہفتہ کی رات کو کارپی میں منعقد ہوئی۔ پروگرام میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداران اور کارکنان سمیت کمیونٹی کے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل کے ابتدائی حصہ کا آغاز نماز مغرب کے بعد ہوا جس میں تلاوت و نعت ہوئی، نماز عشاء اداء کے بعد محفل کا دوسرا حصہ شروع ہوا، جو فجر تک جاری رہا۔
کارپی مرکز کے نعت خوانان نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم
میں عقیدت کے پھول نچھاورکیے۔مرکزکارپی کے ڈائریکٹر
علامہ وقار احمد قادری نے خطاب کیا۔ اور باجماعت صلوۃ التسبیح پڑھائی۔ پروگرام کا
اختتام علامہ وقار احمد قادری کی رقت آمیز دعا سے ہوا۔ منہاج القرآن مرکز کارپی کی
انتظامیہ کی طرف سے شرکاء کے لئے لنگر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
رپورٹ:حسن زمان تارڑ
تبصرہ