کویت: فحاحیل میں محفل میلاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت فحاحیل کے زیراہتمام 13 دسمبر2016ء کو طاہر ہاؤس فحاحیل میں محفلِ میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی۔ محفل کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ علامہ حسن میر قادری نے خطاب کرتے ہوئے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے بچپن اور حضرت حلیمہ سعدیہ کے گھر معجزات پر روشنی ڈالی۔

انہوں نے کہا کہ آج کامیاب انسانی زندگی گزارنے کا راز جاننا ہے تو ہمیں آقا علیہ السلام کی سیرت طیبہ پر عمل کرنا ہوگا۔ محفل میلاد میں کویت کی تنطیمات کے علاوہ علاقہ بھر سے لوگوں نے بڑی تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ اختتام درود سلام اور دعا کے بعد ضیافتِ میلاد سے ہوا۔

تبصرہ