منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 7دسمبر 2016ء کو الطاہر ہاؤس سالمیہ میں تعارفی و تربیتی نشست ہوئی، جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے قاری قاسم منیر قادری نے کیا۔ حمد باری تعالی اور نعت مبارکہ صوفی تنویر احمد اور عبدالروف بھٹی نے پیش کی۔
علامہ حسن میر قادری نے خطاب میں تنظیمات کو کردار، تحریکی فکر اور مشن سے محبت کو پختہ کرنے کی تاکید کی۔ انہوں نے تحریک کے عناصر خمسہ تعلق باللہ، ربط رسالت، رجوع الی القرآن، اتحاد امت اور مصطفوی انقلاب کی اہمیت اور کارکن کی ذمہ داری پہ تفصیلی گفتگو بھی کی۔ نشست میں درود وسلام کے بعد تمام شرکاء کیلئے حاجی عبدالرشید اور قیصر عمر کی طرف سے عشائیہ دیا گیا۔ نقابت کے فرائض محترم شاہد حمید سندھو صاحب نے ادا کیے۔
تبصرہ