منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے فورم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل کے زیراہتمام 18 دسمبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں کرسمس سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں وزارت مذہبی امور کی نمائندہ Kiramida Vasiliki، وزارت پبلک آرڈر کی ممبر Kostadina Kosta ،Giota Geroyani اور Mr Takis، یونان کے معروف فٹ بال پلیئر Ikonomopoulos، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم غلام مرتضیٰ قادری، پاک ہیلنک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یونان کے صدر سید محمد جمیل اور تیمور طارق سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
سیمینار کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاوری نے حاصل کی۔ منہاج نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری نے بارگاہِ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جبکہ شامیر امجد نے یونانی اور غلام سرور قادری نے اردو زبان میں نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یونان کے صدر مرزا امجد جان نے سیمینار کے شرکاء کا شکریہ ادا کیا اور راجہ ضیاءالحق کے ہمراہ وزارت مذہبی امور یونان کے نمائندہ کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمۃ القرآن عرفان القرآن کا انگلش ترجمہ بطور تحفہ پیش کیا۔
رپورٹ: قاری مدثر مصطفی
تبصرہ