اٹلی : منہاج القرآن انٹرنیشنل ویرونا کی تنظیم سازی

منہاج القران انٹرنیشنل ساوُتھ اٹلی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2016 کو ویرونا اٹلی تنظیم سازی کی گئی۔ اس سلسلے میں منعقدہ تقریب کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوُ تھ اٹلی کے صدر مختار احمد قادری نے کی۔ سنیئر نائب صدر افضال سیال اور ناظم منہاج القران انٹرنیشنل ساوُ تھ اٹلی محمد شاہد حمید اعوان بھی اس موقع پر موجود تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت قران پا ک سے کیا گیا اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے بعد محمد شاہد حمید اعوان استقبالیہ پیش کیا۔ افضال سیال نے ر فقاء کے ساتھ گفتگوکرتے اخلاقی روحانی سماجی کردار بہتر بنانے پر زوردیا۔

اس موقع پر باہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی کی گئی، صدر MQI ویرونا محمد شہباز، سینئر نائب صدر محمد شاہد حمید اعوان، نائب صدر راسب تو قیر، ناظم شاہد اقبال، نائب ناظم قیصر فاروق، ناظم ویلفیئر ملک ذاکر حسین، نائب ناظم ویلفیئر محمد احسان، ناظم مالیات محمد شاہد حمید، ناظم دعوت وتربیت میاں محمد فاروق، نائب ناظم دعوت وتربیت خافظ جاوید، صدر پیس اینڈ انٹیگریشن آصف خان، نائب صدر خالد رضا کھوکھر، ناظم انتظامی امور محمد اعظم، ناظم طعام لالہ مظہر حسین، صدر PAT ملک خالد رضا کھوکھر، نائب صدر PAT زاہد اقبال، سیکرٹری جنرل PAT راوٴ خالد، یوتھ صدر محمد نوید، یوتھ ناظم شہزاد گجر، ویمن صدر باجی سعدیہ ملک اور ویمن ناظمہ باجی رابعہ زاہد منتخب ھو ئیں۔

مختار احمد قادری نے اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکن اپنے مثبت کردار سے محبت اور امن پھیلائیں۔ کارکن فکری نظریاتی، اخلاقی و روحانی اور دعوتی و تنظیمی تربیت پر توجہ دیں۔ کنونشن کا اختتام دعا سے ہوا اس کے بعد شرکاء کو عشائیہ دیا گیا۔

رپورٹ: حسن زمان تارڑ

تبصرہ