منہاج القران انٹرنیشنل مچراتا کی تنظیم سازی

منہاج القران انٹرنیشنل ساوُتھ اٹلی کے زیر اہتمام 9 دسمبر 2016ء کو مچراتا اٹلی میں تنظیم سازی کی تقریب منعقد ہوئی، جس کی صدارت منہاج القران انٹرنیشنل ساوُ تھ اٹلی کے صدر مختار احمد قادری نے کی۔ علامہ انوار المصطفےٰ ھمدمی، زون تھری یورپ کے صدر اقبال احمد وڑائچ، منہاج القرآن انٹرنیشنل ساوٴتھ اٹلی کے سنیئر نائب صدر جناب افضال سیال، محترم اقبال شاہ، نائب ناظم ڈاکٹر سجاد خان ( صدر PAT) راجہ انعام بھی اس موقع پر موجود تھے۔

اجلاس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا عمل قائم میں لایا گیا، جس کے صدر MQI مچراتا محمد آصف (نائب صدر )، راجہ محمد امین (ناظم )، محسن لقمان بھٹی (نائب ناظم )، برکات احمد زاہدی (ناظم نشرواشاعت )، صدف حسین ( ناظم مالیات )، ضمیر حسین ( ناظم دعوت وتربیت )، قاری نثار ( ناظم نعت کونسل )، خالد محمود قادری ( نائب ناظم نعت کونسل )، غلام رسول ( صدر پیس اینڈ انٹیگریشن )، چوہدری محمد افضل ( سر پرست تنظیمات )، حاجی مظہرالحق بیگ ( صدر PAT )، حنیف حسین ( نائب صدر PAT )، بشارت علی جوندہ منتخب ھوئے۔ اس موقع پر نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دی گئی۔ اجلاس میں افضال سیال نے ر فقاء کے ساتھ گفتگو کرتےھوئے اخلاقی روحانی سماجی کردار بہتر بنانے پر زور دیا۔

مختار احمد قادری نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کے کارکن اپنے مثبت کردار سے محبت و امن پھیلائیں اور نظام تعلیم پر خصوصی توجہ دیں۔ انہوں نے مزید کہا کا کسی بھی معاشرے کو اعلیٰ کردار کا حامل بنانے کے لئے بنیادی اور اعلیٰ تعلیم کا ھونا لازمی ہے۔ کنونشن کا اختتام دعا سے ہوا اس کے بعد شرکاء کو عشائیہ دیا۔

تبصرہ