کویت: خیطان میں مرکزی میلاد کانفرنس

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام مرکزی میلاد کانفرنس 12 دسمبر 2016ء کو راجدانی پیلس، خیطان میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت علامہ حسن میر قادری نے کی۔ کانفرنس میں محکمہ اوقاف کویت سے الشیخ عبداللہ نجیب عالم اور سفارت خانہ اسلامی جمہوریہ پاکستان کویت کے وفد نے کمیونٹی اتاشی ڈاکٹر عمر جاوید کی سربراہی میں خصوصی طور پر شرکت کی۔ کویت بھر سے تمام مذہبی، سوشل اور ویلفئیر کی تنظیمات اور مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے بھی پروگرام میں شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام سے ہوا، جس کے بعد نعت خوانوں نے محبتوں بھرے گلہائے عقیدت پیش کیے۔ الشیخ عبداللہ نجیب عالم نے محفل میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلا النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جشن حضور نبیِ اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا حسین انداز ہے۔ ڈاکٹر عمر جاوید نے اپنے خطاب میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے جشن اور محبتوں کے اظہار کے لیے منہاج القرآن کی دنیا بھر میں کی جانے والی کاوشوں کو سراہا۔صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت جناب حاجی عبدالرشید نے اپنے صدارتی خطاب میں علامہ حسن میر قادری، تمام معزز مہانانِ گرامی قدر، کویت بھر کی تمام کمیونٹی تنظیامت کے وفود اور شرکاءِ محفل میں موجود تمام مرد و خواتین کا شکریہ ادا کیا۔

علامہ حسن میر قادری اپنے صدارتی خطاب کیا۔ انہوں نے حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے تعلق کے پانچ تقاضوں علم، پہچان، محبت، خدمت اور فیضان پر گفتگو کی۔ انہوں نے دنیا بھر میں حضور سرورِ کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تعلیمات پہ کماحقہ عمل کرنے کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی خدمات کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن ہی وہ واحد جماعت ہے جس نے بہترین انداز میں دین کی تجدید کا بیڑہ اٹھایا ہے۔

کویت میں علامہ حسن میر قادری کے حالیہ دورہ میں ان کے خطابات کے پیغام سے متاثر ہو کر اب تک الحمدو للہ سینکڑوں لوگ منہاج القرآن میں شمولیت کر چکے ہیں۔ کانفرنس میں نقابت کے فرائض حاجی عبد الروف بھٹی نے ادا کیے۔ درود سلام اور دعا کے بعد تمام شرکاءِ کانفرنس میں ضیافتِ میلاد تقسیم کی گئی۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ