کویت: علامہ حسن میر قادری کا لائبریرز کا دورہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے مہمان خصوصی علامہ حسن میر قادری نے 11 دسمبر 2016ء کو کویت بھر میں کتاب گھر اور مساجد لائیبریریز کا دورہ کیا۔ اس موقع پر علامہ حسن میر قادری کے ساتھ محترم اشفاق مغل، طلعت محمود اور کاشف علی بھی موجود تھے۔ اس دورہ میں انہوں نے اسلامی کتب میں گہری دل چسپسی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ امہات الکتب اسلامی علوم کا اصل ذخیرہ ہیں، جن کو بہت پسند کرتا ہوں۔ اس سے پہلے اسی روز صبح 10 بجے اکرم طاس اور خیطان کی رہائش گاہ پر خواتین کی محفل میلاد منعقد ہوئی، جس میں علامہ حسن میر قادری مہمان خصوصی تھے۔ تلاوت و نعت کے بعد علامہ حسین میر قادری نے خطاب کیا۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ