کویت: علامہ حسن میر قادری کے اعزاز میں عشائیہ

منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام اور کویت میں مقیم بنگلہ دیش کمیونٹی کے ناظم سید لقمان شاہ کی طرف سے معزز مہمان علامہ حسن میر قادری کے اعزاز میں پر وقار عشائیہ اور بنگلہ دیشی کمیونٹی کے لیے تربیتی نشست 12 دسمبر 2016ء کو منعقد ہوئی۔ سید لقمان شاہ کی رہائش گاہ عباسیہ پر پروگرام نماز مغرب کے بعد تلاوت کلام پاک اور نعت مبارکہ سے شروع ہوا۔ آقا علیہ السلام پہ درود و سلام کے بعد علامہ حسن میر قادری نے اظہار خیال کیا اور منہاج القرآن بنگلہ دیش میں بنگلہ کویت کمیونٹی کی کاوشوں کو سراہا۔

سید لقمان شاہ کو مہمان نوازی کا یہ اعزاز بھی حاصل ہے کہ جب سے انہوں نے منہاج القرآن میں شامل ہوئے ہیں تو اب تک جتنے سکالرز کویت تشریف لائے، ان سب کی میزبانی کی ہے۔ دردو سلام اور دعا کے بعد تقریب کا اختتام ہوا۔

رپورٹ: چوہدری محمد ارشد تبسم

تبصرہ