منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت کے زیراہتمام 6 دسمبر 2016ء کو چوہدری منیر احمد گجر کی رہائش گاہ پر میلاد کانفرنس منعقد ہوئی۔ کویت پہ پہلی میلاد کانفرنس تھی، جس کی صدارت معزز مہمان علامہ حسن میر قادری نے کی۔ اس پروگرام میں کویت کی تنظیمات کے علاوہ اہل علاقہ کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا، جس کی سعادت قاسم منیر قادری نے حاصل کی۔
محمد سراج المصفٰی اور محمدمعراج الہٰدی نے احادیت مبارکہ پیش کیں۔ بلال منیر قادری، جناب خالد شکیل، جناب قمر نظامی، جناب محمد طارق، جناب عبدالروف بھٹی، جناب قاسم منیر، جناب مزمل احمد، جناب سعید الحسن اور جناب صوفی مجید صاحب نے آقا علیہ السلام کے حضور عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کویت جناب حاجی عبدالرشید صاحب نے مہمانِ خصوصی علامہ حسن میر قادری صاحب کو کویت تشریف لانے پہ خوش آمدید کہا اور منہاج القرآن کویت کی جانب سے ان کا شکریہ ادا کیا۔
علامہ حسن میر قادری نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ میرے پورے دورے کا مقصد فقط یہ ہے کہ ہم پیارے آقا علیہ السلام کے چہرہ انور سے نور کی خیرات لے کر اپنا ظاہر و باطن چمکا سکیں اور رسول نما مشن منہاج القرآن کا حصہ بن سکیں۔ نقابت کے فرائض چوہدری محمد ارشد تبسم نے ادا کیے۔ درود سلام کے بعد ضیافتِ میلاد سے شرکاء کی تواضع کی گئی۔
تبصرہ