کوپن ہیگن: مفتی ارشاد حسین سعیدی ڈنمارک پہنچ گئے

منہاج القرآن کے نائب ناظم اعلیٰ علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی ڈنمارک میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دینے کے لیے 2 نومبر 2016ء کو کوپن ہیگن پہنچ گئے۔ جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے صدر حافظ ساجد اور سیکرٹری جنرل قیصر نجیب کی سربراہی میں دیگر قائدین اور کارکنان نے ائیرپورٹ پر آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔

علامہ ارشاد سعیدی کے کوپن ہیگن پہنچنے پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کوپن ہیگن کے سابق سیکرٹری جنرل اور نائب صدر بلال اپل اور کوپن ہیگن زون ون کے سیکرٹری جنرل علی عمران، سیکرٹری پبلک ریلیشنز ارسلان جاوید اور مسلم یوتھ لیگ کے نائب صدر رضا دانیال، منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے سیکرٹری اطلاعات ساجد ساہی اور لائبریری کوارڈینٹر راجہ افضل نے ائیرپورٹ پر علامہ ارشاد حسین سعیدی کو پھول پیش کیے اور ان کو خوش آمدید کہا۔

تبصرہ