روم (حسن زمان تارڑ) منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی کے صدر مختار احمد قادری کی سربراہی میں 18 نومبر 2016 کو منہاج القرآن کارپی کے عہدیداران و کارکنان کا اجلاس ہوا۔ اجلاس کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کی سعادت علامہ وقار احمد نے حاصل کی، حاجی اعجاز احمد نے بارگاہِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت کا نذرانہ پیش کیا۔
اجلاس میں باہمی مشاورت کے بعد تنظیم سازی کا عمل قیام میں لایا گیا۔ مرزا امتیاز کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے صدر، اشرف بٹ کو نائب صدر، اویس چیمہ کو ناظم، جہانزیب اسلم کو نائب ناظم، ذیشان جاوید کو ناظم مالیات، اعجاز احمد کو نائب ناظم مالیات، حسن زمان تارڑ کو ناظم نشر و اشاعت، نعیم نذیر کو نائب ناظم نشر و اشاعت، اشفاق احمد کو ناظم دعوت و تربیت، صفدر اقبال کو نائب ناظم دعوت و تربیت، اقبال شاہ کو پیس اینڈ اینٹیگریشن کے صدر، یاسر سلطان کو پیس اینڈ اینٹیگریشن کے سیکرٹری، مرزا ارشد کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر، حاجی الطاف چیمہ کو نائب صدر، محمد نعیم کو ناظم لائبریری، محمد لقمان کو ناظمِ طعام کمیٹی، مسز اشفاق کو منہاج ویمن لیگ کی صدر، کاشف یعقوب کو منہاج یوتھ لیگ کے صدر اور طیب ساہی کو ناظم کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
علامہ وقار احمد قادری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد دی اور دعائے خیر کی۔
تبصرہ