آئرلینڈ کی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی کے یوتھ ونگ Ógra Fianna Fáil نے نیشنل یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر فرخ وسیم بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ ساوتھ کورٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس میں Ógra Fianna Fáil کے رہنماء مائیکل مارٹن سمیت آئرش پارلیمنٹ کے دیگر ممبران اور یوتھ ایگزیکٹیو بھی موجود تھے۔ دو روزہ کانفرنس میں فرخ وسیم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔
کانفرنس میں فرخ وسیم بٹ کی مائیکل مارٹن اور دیگر آئرش سیاسی رہنماوں سے ملاقات ہوئی، جس کا اہتمام آئی ٹی ٹی Ógra Fianna Fáil ڈبلن کے چیئرمین عمار علی نے کیا تھا۔ اس موقع پر فرخ وسیم بٹ نے مائیکل مارٹن کو منہاج القرآن آئرلینڈ کے کام کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی، جس پر مائیکل مارٹن نے منہاج القرآن آئرلینڈ کے تعلیمی و ثقافتی اور فلاحی کام کو پسند کیا۔ دونوں رہنماوں کے درمیان باہمی ثقافتی، سماجی، تعلیمی و عوامی سطح کے امور پر تبادلہ بھی خیال ہوا۔
فرخ وسیم بٹ نے کانفرنس میں یوتھ ایگزیکٹیو کے بحث و مباحثہ کے سیشن میں بھی شامل تھے، بعد ازاں انہوں نے معزز مہمانوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ میں بھی شرکت کی۔ جہاں ان کی آئرش پارلیمنٹ کے معزز اراکین James Lawlerr, Mary Butle, Willie O Deoc اور وائس چئیرمین Arthur Griffith سے بھی ملاقات ہوئی۔ فرخ وسیم بٹ نے اوگرا فیانا فال کے نو منتخب صدر James Doyle اور ان کی ایگزیکٹیو ٹیم کو بھی مبارکباد دی۔
تبصرہ