سپین: منہاج ویمن لیگ کی سسٹرز کا تربیتی کیمپ

منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے زیراہتمام محرم الحرم کی مناسبت سے بادالونا، بارسلونا اور ہسپتالت میں منہاج یوتھ سسٹرز کے تربیتی کیمپ منعقد کیے گئے۔ جس میں سسٹرز، خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں دورہ یورپ پر آئے نائب ناظم اعلیٰ منہاج القرآن فرحت حسین شاہ مہمان خصوصی تھے۔

بارسلونا اور ہسپتالت میں سسٹرز اور خواتین کے لیے تربیتی کیمپس کے الگ الگ سییشنز ہوئے جبکہ بادلوانا میں مشترکہ سیشن منعقد ہوا۔ منہاج القران ویمن لیگ سپین کی صدر محترمہ بشری ریاض نے خطاب کرتے ہوئے واقعہ کربلا کا تفصیلی پس منظر بتایا۔ انہوں نے کہا کہ حضرت امام حسین علیہ السلام نے باطل اور یزیدی بیعت سے انکار کرتے ہوئے اپنی اور اپنے ساتھیوں کی جانوں کا نذرانہ پیش کر دیا۔ انہوں نے دین اسلام کی خاطر شہادت قبول کی اور دنیا کو نظام امن اور پیغام امن دیا۔ آج خواتین کو خانوادہ اہل بیت سے سیدہ زینب علیھاالسلام کو اپنا رول ماڈل بنانا ہوگا۔ سیدہ نے یزید کے دربار میں جس بہادری اور دلیری کا ثبوت دیا، وہ انہی کا خاصا ہے۔

بادالونا کی ورکشاپ میں مشترکہ سیشن ہوا جہاں علامہ فرحت حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔ اس سیشن میں بارسلونا اور ھسپتالت کی تمام یوتھ سسٹرز بھی موجود تھیں۔ علامہ فرخت حسین شاہ نے کہا کہ آج نوجوانوں کو امام حسین علیہ السلام کے اسوہ سے سبق حاصل کرنا چاہیے، آج کے دور میں ہم اپنا ایمان بچانا ہے تو عمل کو اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔

یوتھ کی تربیتی ورکشاپس کا باقاعدہ اختتام دعائے خیر سے ہوا۔

تبصرہ