سپین: نئے اسلامی سال کے آغاز پر منہاج ویمن لیگ کا بچوں کے لیے تربیتی پروگرام

بارسلونا: منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کے زیراہتمام 03 اکتوبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر بارسلونا میں بچوں کے لیے خصوصی پروگرام منعقد کیا جس میں اسلامی کیلینڈر کی اہمیت، نئے سال کی عبادات اور واقعہ کربلا پر روشنی ڈالی گئی۔

تلاوت اور حمد باری تعالی کے بعد بچوں کے گروپ نے حضرت امام حسین علیہ اسلام کی شان میں منقعبت پیش کی۔ پروگرام کا ایک سیگمنٹ ہسپانوی زبان میں تھا جس میں شہدائے کربلا کی قربانیوں اور عزم و شجاعت کو بچیوں نے مکالمے کی صورت میں انتہائی خوبصورت انداز میں پیش کیا۔ چھوٹے بچوں نے معصومانہ انداز میں اہل بیتِ اطہار کی شان میں اخادیث مبارکہ پیش کیں۔

پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کی صدر بشریٰ ریاض نے شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کا تذکرہ کیا۔ چھوٹے بچوں اور بچیوں نے پلے کارڈز اٹھا کر شہدائے کربلا کی قربانیوں کو سلامِ عقیدت پیش کیا۔ پروگرام کے اختتام پر منہاج القرآن ویمن لیگ سپین کی طرف سے بچوں کو نئے اسلامی سال کے خوبصورت کارڈز گفٹ کیے گئے۔

 

تبصرہ