منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے رہنماء احمد رضا منہاجین انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)

منہاج القرآن انٹرنیشنل یوکے کے رہنماء اور جامعہ اسلامیہ منہاج القرآن (سیشن 2010 - 2003) کے فاضل احمد رضا منہاجین منگل 18 اکتوبر 2016 کو لندن میں انتقال کر گئے (انا للہ و انا الیہ راجعون)۔ مرحوم طویل عرصہ سے عارضہ قلب میں مبتلاء تھے۔ بانی و سرپرستِ اعلیٰ منہاج القرآن انٹرنیشنل شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، امیرِ تحریک فیض الرحمن خان درانی، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، صدر منہاجینز ڈاکٹر ابوالحسن الازہری اور مرکزی قائدین نے ان کے انتقال پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔ احمد رضا مرحوم کی نماز جنازہ 20 اکتوبر 2016ء کو دوپہر 1 بجے ان کے آبائی گاوں کلرکہار میں ادا کی جائے گی۔

تبصرہ