نئی دہلی: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال نے 08 اکتوبر 2016 کو راجہ بازار کولکتہ کی کچی بستی میں ایک روزہ ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کا اہتمام کیا جس میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کورس میں طہارت اور نماز جیسے بنیادی مسائل کے بارے میں تعلیمات دی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کی صدر شازیہ طارق بتایا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مقصد امت مسلمہ کو قرآن و حدیث کی تعلیمات سے جوڑنا اور دین کی طرف لانا ہے۔ اس مقصد کے لیے منہاج القرآن ویمن لیگ ان علاقوں میں بھی کام کر رہی ہے جہاں آج تک کسی تنظیم نے کام نہیں کیا۔ ہم کچی بستی کی خواتین کو تعلیم و شعور دے کر معاشرے کے دیگر افراد کے برابر لانے کے لیے کوشاں ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال، کولکتہ کی مختلف علاقوں میں قائم کچی بستیوں میں ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کے ساتھ محافلِ ذکرِ حسین علیہ السلام کا بھی اہتمام کر رہی ہے۔
تبصرہ