ڈبلن: پاکستان تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر چوہدری عمران خورشید 8 اگست 2016 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء وسیم بٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال اور مستقبل کی جدوجہد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء پیر سید تصور حسین شاہ، سرفراز احمد، عامر ملک، سفیان علی، عثمان غنی، علی بٹ، ذہیب بٹ اور یاسر چیمہ شامل تھے۔
ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ پاکستان انتہائی نازک اور مشکل دور سے گزر رہا ہے۔ عوام عدم تحفظ کا شکار اور کرپٹ نظام سے مایوس ہوچکے ہیں۔ ان حالات میں تارکین وطن کی ذمہ داری ہے کہ وہ ملک سلامتی کے لیے بھرپور کردار ادا کریں اور ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں۔ دونوں راہنماؤں نے کرپٹ نظام حکومت کے خاتمے اور جابر حکمرانوں سے نجات کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔
تبصرہ