فرانس: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی قائم کردہ ’مجلسِ امن‘ کا افتتاحی اجلاس

پیرس (اے۔ کے۔ راؤ) مجالس امن کا پہلا اجلاس پیرس کے مضافاتی شہر گونساویل میں منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکزی عہدیداران سمیت علاقہ کی سماجی شخصیات نے شرکت کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکن حسن ارشد کی رہائش گاہ پر منعقدہ اس اجلاس سے مختصر گفتگو کرتے ہوئے علامہ حافظ نذیر احمد نے قیامِ امن اور فروغِ علم کے لیے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں پر روشنی ڈالی۔ علامہ حافظ نذیر احمد کا کہنا تھا کہ اپنی اصل روح کے ساتھ دین اسلام کا فروغ درحقیقت دنیا میں امن ہی کا فروغ ہے۔ فروغِ امن کے لیے ضروری ہے کہ بھائی چارے کی فضاء کو پروان چڑھایا جائے۔ اجلاس میں مذاہب کے درمیان کمیونیکیشن گیپ کو کم کرنے کے لیے اقدامات کرنے پر زور دیا گیا۔

تبصرہ