یونان: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اینوفیتا کے زیراہتمام رفیوجیز میں سامان کی تقسیم

مورخہ یکم جولائی بروز جمعۃ المبارک کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونان کی ذیلی تنظیم اینوفیتا اور اہالیان اینوفیتا کے بھرپور تعاون سے رفیوجیز میں اشیائے خوردونوش تقسیم کرنے کیلئے ٹیم اینوفیتا کے قریبی علاقہ ’’رچونا‘‘ میں موجود ایک کیمپ میں روانہ ہوئے جہاں ایک بڑی تعداد میں شامی پناہ گزین کے درمیان کھانے پینے، کپڑے، سلنڈر، چولہے اور نقدی کی تقسیم کی گئی۔ اس موقع پر منہاج القرآن ذیلی تنظیم اینوفیتا کے کارکنان اور عہدیداران نے بھرپور محنت، جدوجہد اور لگن کے ساتھ کام کیا۔ اللہ اور اس کے پیارے محبوب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں غریب، یتیم، مسکین، بیواؤں اور محتاجوں کی مدد کرنے کا حکم قرآن و حدیث میں دیا ہے۔ ہمیں رمضان المبارک کی عبادات کا اجر تب ہی مل سکتا ہے جب ہم کسی بے بس اور بے کس کی مدد کریں اور یہی پیغام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا ہے۔ بعد ازاں منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کی مرکزی تنظیم نے ذیلی تنظیم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اینوفیتا کو مبارکبادبھی پیش کی اور ان کے کام کوسراہا۔

رپورٹ: قاری مدثر مصطفی

تبصرہ