کارپی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی سنٹر میں 10 جون 2016ء کو جمعۃ المبارک کے اجتماع کے موقع پر اطالوی خاتون نے اسلام قبول کرنے کا اعلان کیا۔ منہاج اسلامک سنٹر کارپی کے ڈائریکٹر علامہ وقار احمد قادری نے خاتون کو کلمہ پڑھاتے ہوئے اس کا اسلامی نام فاطمہ جبین رکھا گیا۔
اس موقع پر موجود شرکاء نے انہیں دائرہ اسلام میں داخل ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اسلام قبول کرنے کے بعد فاطمہ جبین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نے اسلام کا مطالعہ کیا جس کے بعد مجھ پر یہ آشکار ہوگیا کہ اسلام ہی وہ واحد مذہب ہے جو سچائی اور امن کا درس دیتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ان کے اسلام سے متاثر ہونے کی بڑی وجہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کے QTv پر چلنے والے خطابات ہیں، جس میں انہوں نے اسلام کے امن پسند مذہب ہونے کا درس دیا اور خاص طور پر دہشت گردی کے خلاف دیئے جانے والے ان کے فتویٰ نے میری زندگی کے مقصد کو بدل کر رکھ دیا۔ آج مجھے سچے مذہب اسلام کی روشنی نصیب ہوئی۔ میں عہد کرتی ہوں کہ آج سے میں اسلامی شعار کی پاسداری کرتے ہوئے اپنی زندگی بسر کروں گی اور منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے مصطفوی مشن کے فروغ کے لئے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لاؤں گی۔
تبصرہ