انڈونیشیا: ڈاکٹر حسن محی الدین کی کاؤنٹر ٹیرر ڈیپارٹمنٹ کے سربراہ سے ملاقات

جکارتہ: سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے شعبہ انسداد دہشت گردی (Counter Terror Department) انڈونیشیا کے سربراہ سے ملاقات کی۔ ملاقات میں دونوں راہنماؤں نے اس بات پر اتفاق کیا کہ اسلام کے نام ہونے والی دہشت گردی کے خاتمے کے لیے جہاد کے اصل معنیٰ اور شرائط کی تفہیم ضروری ہے، تاکہ شدت پسند عام لوگوں کو اپنے مذموم مقاصد استعمال نہ کر سکیں۔ اس موقع پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے فروغ امن اور انسداد دہشت گردی کے سلسلے میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کاوشوں کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام گزشتہ تیس سال سے انتہاپسندی، تنگ نظری اور فرقہ واریت کے خلاف علمی و فکری جدوجہد میں مصروف عمل ہیں۔ دہشتگردی و انتہا پسندی کے خلاف آپ کے تاریخی فتوی کا ایک عالم معترف ہے۔ انتہا پسندانہ تصورات و نظریات کے خلاف اور اسلام کے محبت، امن، رواداری اور عدم تشدد کی تعلیمات پر مبنی شیخ الاسلام کی 100 کے قریب کتب منظرعام پر آچکی ہیں۔ آپ کا مرتب کردہ ’اسلامی نصاب برائے فروغ امن و انسداد دہشت گردی‘ ہر طبقہ زندگی کے افراد کو راہنمائی فراہم کرتا ہے۔

شعبہ انسداد دہشت گردی انڈونیشیا کے سربراہ نے شدت پسندی و دہشت گردی کے خاتمے کے لیے شیخ الاسلام کی خدمات کو سراہا اور فروغ امن کے لیے مستقبل میں مشترکہ کوششوں کی خواہش کا اظہار کیا۔

تبصرہ