منہاج القرآن انٹرنیشنل ورجینیا امریکہ کے نائب صدر اورنگ زیب مورخہ 21 جنوری 2016 کو ورجینیا امریکہ میں انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی وسرپرست اعلیٰ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری، صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈا پور، ناظم امور خارجہ جی ایم ملک، ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور نظامت امور خارجہ کے جملہ سٹاف ممبران کے علاوہ مرکزی سیکرٹریٹ کے جملہ سٹاف ممبران نے ان کی وفات پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔
اورنگ زیب کی نماز جنازہ منہاج القرآن ورجینیا میں ادا کی گئی، جس میں منہاج القرآن کے جملہ عہدیداران، کارکنان اور پاکستانی کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ مرحوم ان چند افراد میں سے ہیں جنہوں نے امریکہ میں مختلف مساجد تعمیر کی اور ان میں درودوسلام لکھوایا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل ورجینیاکے زیراہتمام 16 اپریل 2016ء کو ان کی قرآن خوانی کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ حاجی منیر احمد اور رشید احمد نے نعت رسول مقبول پیش کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل نیوجرسی سنٹر کے ڈائریکٹر علامہ محمد شریف کمالوی اور شیخ عبد الباسط الازہری نے ایصال ثواب کے موضوع پر مدلل خطاب کیا اور مرحوم کے لئے دعائے مغفرت کی۔
رپورٹ: محمد شریف کمالوی
تبصرہ