سپین: منہاج القرآن ویمن لیگ کی تین روزہ تربیتی ورکشاپ

بارسلونا: منہاج القرآن ویمن لیگ سپین نے نوجوان کارکنان کے لیے 22، 25 اور 28 مارچ 2016 کو تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا، جس میں بارسلونا، بادالونا اور اوسپیتالیت سے کثیر تعداد میں خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ ورکشاپ کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کو اسلام کے بارے پائی جانے والی غلط فہمیوں کا ازالہ کرتے ہوئے دین اسلام کے حقیقی پیغام اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی احترامِ انسانیت پر مبنی فکر کے فروغ میں معاونت کرنا تھا۔

منہاج ویمن لیگ سپین کی صدر بشریٰ ریاض نے تربیتی ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور کی تعلیم کے ساتھ دینی تعلیم کو بھی اپنی زندگی کا حصہ بنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر انسان کو صلاحیتوں سے نوازا ہے اور ہمیں دیکھنا ہے کہ ہم میں کونسی ایسی صلاحیت ہے جو دین کے فروغ کے لیے معاون ہوسکتی ہے۔ انہوں نے زور دیتے ہوئے کہا کہ کسی بھی مقصد کے حصول کے لیے پلاننگ ضروری ہے، اس لیے مشن کے کام میں ہمیں اپنے اہداف کا تعین کر کے ان کے حصول کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئے کار لانا ہوگا۔

تبصرہ