منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ محمد یونس، محمد یوسف، محمد سلیمان اور محمد عثمان کی والدہ محترمہ اچانک حرکتِ قلب بند ہونے سے وفات پا گئیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈ اپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک اور مرکزی قائدین نے محمد یونس اور دیگر لواحقین سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہم اللہ ربُ العزت کے حضور دعاگو ہیں کہ اللہ پاک محمد یونس و برادران کو اس دُکھ بھری مشکل گھڑی میں صبر عطا فرمائے۔ یقیناً والدین کا نعم البدل کوئی نہیں مگر ان کے لواحقین کی طرف سے کئے جانے والے نیک اعمال اور ان کے ایصال ثواب کے لئے منعقد کی جانے والی محافل ان کے درجات کی بلندی کا باعث بنیں گی۔ اللہ تعالیٰ ان کی والدہ محترمہ کو جوارِ رحمت میں جگہ دے۔ آمین
تبصرہ