آسٹریا: پاکستان عوامی تحریک کی ویانا میں یوم پاکستان پر ’’امن کانفرنس‘‘

پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے زیراہتمام 23 مارچ 2016 کو یوم پاکستان کے موقع پر آسٹرین دارالحکومت ویانا کے مقامی بلدیہ ہال میں ’صدائے امن پاکستان‘ کے عنوان سے فکرانگیز کانفرنس منعقد کی گئی جس میں سفارت خانہ پاکستان کے نمائندگان سمیت نمائندہ اسلامی تنظیمات کے سربراہان، ممبرانِ پارلیمنٹ اور پاکستانی کمیونٹی سے کثیر تعداد میں خواتین و حضرات نے شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے صدر الحاج خواجہ محمد نسیم کی زیرصدارت اس کانفرنس میں اسلامی نمائندہ تنظیمات کے صدر ڈاکٹر فواد سیناج، ممبر پارلیمنٹ آسٹریا عمرالراوی، ترجمان انسانی حقوق تنظیمات پروفیسر طرافہ بھگیاتی، بدھ مت کے نمائندہ تھامس فیڈلر، منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سکالر علامہ مدثر حسین اعوان، پاکستانی کمیونٹی کے سینئر سیاسی و سماجی راہنماء بابر فہیم خان اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی مسز مریم انجیلکا سمیت مختلف شخصیات شریک تھیں۔

کانفرنس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ آسٹریا کے صدر عمیر الطاف اسٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دے رہے تھے، جبکہ مائیک پر انکی معاونت الحاج خواجہ نسیم اور میوزک ٹیکنیکل انسٹرومنٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آسٹریا کے جنرل سیکرٹری عمران علی مغل نے کی۔

حافظ نثار احمد نے تلاوت کلام پاک کے ساتھ کانفرنس کا آغاز کیا جس کے بعد تمام حاضرین نے کھڑے ہوکر قومی ترانہ پڑھا۔ پاکستان عوامی تحریک آسٹریا کے سیکرٹری جنرل چوہدری ابوسفیان نے تقریب کے اغراض و مقاصد بیان کیے۔ مہمان مقررین نے وطن عزیز پاکستان اور عالم اسلام کو درپیش دہشتگردی کے مسئلہ اور اس کے مؤثر حل کی اہمیت پر زور دیا۔

معروف نعت گو شاعرغلام مصطفی نعیمی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے ہدیہ عقیدت پیش کیا۔ ننھے مقرر عبدالرحمٰن شاہ نے پرجوش تقریر کی۔ اس موقع پر منہاج یوتھ لیگ کے اراکین اور بچوں نے مختلف ملّی نغمیں پیش کیے۔ بچوں سے یوم پاکستان کی نسبت سوالات کیے گئے اور انعامات بھی دیے گئے۔ مسز انجیلکا خواجہ نے جرمن زبان میں علامہ اقبال کے کردار پر روشنی ڈالی۔ معروف ادبی شخصیت حاجی اسلم ملتانی نے سرائیکی شاعرانہ کلام پڑھا۔

علامہ مدثر اعوان اور ڈاکٹر فواد سیناج نے شیخ الاسلام ڈاکٹرطاہرالقادری کی امن عالم اور بالخصوص پاکستان میں25کتب پر مشتمل نصابِ امن اور دہشتگردی کے خلاف فتویٰ جاری کرنے پر انہیں خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آئندہ نسلوں کو امن و آشتی کا ماحول دینے کے لیے ڈاکٹر قادری کے نصابِ امن کو فوری طور پر تعلیمی نصاب کا حصہ بنایا جائے۔

کانفرنس کے اختتام پر پاکستان اور عالم اسلام کی سلامتی کے لیے دعا کی گئی اور شرکائے تقریب کو ریفرشمنٹ پیش کی گئی۔

تقریب کے منتظمین میں پاکستان عوامی تحریک کے سینئر نائب صدر شیخ محبوب عالم، حاجی ملک نسیم، چوہدری آصف، سلمان صدیق، فیصل ریاض، ملک اعجاز رشید، زوہیب حسن، شاہد قادری، زبیر الطاف، عمیر اعوان، زبیر اعوان، سفیان شاہد، بلال خالد، مبشر خان، محمد عثمان، محمد عاشر، عبدالستار اور محمد صادق صغیر شریک تھے۔

رپورٹ: محمد نعیم رضا قادری

تبصرہ