دبئی: بانی و سرپرستِ اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل متحدہ عرب امارات نے دبئی میں قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی پاکستان عوامی تحریک اٹلی کے صدر ساجد محمود اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر ممبر علامہ پیر محمد الیاس قمر تھے۔ تقریب میں خالد محمود صابری، صابر حسین گجر، محمد جمیل بٹ اور غضنفر شاہ سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل یو اے ای کے کارکنان شریک تھے۔ قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام مقامی پارک میں کیا گیا تھا، جہاں کھیلوں کے دلچسپ مقابلوں کا انعقاد کیا گیا اور شرکاء سے مصطفوی مشن سے متعلق سوالات کیے گیے۔
اس سے قبل پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ ایل ای سی دبئی کے ناظم محمد حسیب مرزا نے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ کھیلوں کے مقابلوں کے منتظم محمد اعظم اور جج کے فرائض انجام دینے والے علامہ نوید احمد قریشی نے کامیاب ٹیموں کا اعلان کیا۔
تقریب کے اختتام پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر عبدالقیوم نے اپنی ٹیم اور مہمانوں کے ہمراہ شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا۔ بہترین حلقہ درود سجانے والے اور نمایاں انفرادی درود پاک پڑھنے والے افراد کیلئے عمرہ پیکج اور اعزازی شیلڈز کا اعلان کیا گیا۔
تبصرہ