منہاج القرآن انٹرنیشنل کے قائدین کا حاجی محمد فاضل کی اہلیہ کی وفات پر اظہار تعزیت

منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے بانی رہنما حاجی محمد فاضل کی اہلیہ گذشتہ دنوں فرانس میں انتقال کر گئیں۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے بانی و سرپرست اعلیٰ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری، چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری، صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، ڈائریکٹر امور خارجہ جی ایم ملک، مرکزی قائدین و ناظمین نے حاجی محمد فاضل سے تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے۔

ساجد محمود بھٹی، محمد وسیم افضل اور غلام ربانی تیمور کے ہمراہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وفد نے لاہور ایئرپورٹ سے حاجی محمد فاضل کی اہلیہ کی میت وصول کی اور کھاریاں میں ان کے جنازہ میں شرکت کی۔ علامہ غلام ربانی تیمور نے نمازِ جنازہ پڑھائی اور مرحومہ کے درجات کی بلندی کے لئے دعا کی۔ نماز جنازہ میں پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم، منہاج القرآن گجرات کے قائدین حاجی محمد اکرم، محمد قمر اور تنظیمی ساتھیوں نے شرکت کی۔

رپورٹ: محمد وسیم افضل

تبصرہ