انڈیا: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کا کولکتہ میں فری میڈیکل کیمپ

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مغربی بنگال نے 14 فروری 2016 کو کے ایم سی پی سکول کولکتہ میں فری میڈیکل کیمپ کا اہتمام کیا۔ میڈیکل کیمپ میں جرنل فزیشن، کارڈیالوجسٹ، چائلڈ سپیشلسٹ اور گائناکالوجسٹ ڈاکٹرز شریک تھے۔ کیمپ میں 1000 سے زائد مریضوں کا فری چیک اپ کیا گیا۔ فری ہیپاٹائیٹس بی سی، گائینی اور شوگر ٹیسٹ کیے گئے اور انہیں مفت ادویات فراہم کی گئیں۔

کیمپ کے منتظمین اور منہاج القرآن انٹرنیشنل مغربی بنگال کے عہدیداران کا کہنا تھا کہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن مستحق مریضوں کو مفت علاج فراہم کر رہی ہے جس کا مقصد لوگوں کو صحت کے حوالے سے بیدار کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مشن اللہ اور اس کے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا حاصل کرنا ہے۔

تبصرہ