ایتھنز: منہاج القرآن اسلامک سنٹر کروپی میں محفل ذکر مصطفی (ص)

 منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے کارکن حاجی محمد رفیع نے بیٹے کی پیدائش پر 31 جنوری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کروپی میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر رانا محمد وقار خاں، نائب ناظم ارسلان خرم چیمہ، منہاج القرآن تھیوا کے سرپرست راجہ وسیم علی، صدر محمد شہباز قادری، منہاج القرآن اینوفیتا کے ناظم محمد رضوان قادری، جامع مسجد منہاج القرآن اینوفیتا کے امام و خطیب خالد محمود قادری سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے کارکنان اور عشاقانِ مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔

محفلِ ذکرِ مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا آغاز تلاوتِ قرآنِ مجید سے ہوا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفی نے حاصل کی۔ منہاج نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری، محمد سمیر قادری، راجہ حسیب محمود، ارشد محمود جہلمی، قاری کرامت علی، نبیل شہباز قادری، شرجیل شہباز قادری اور محمد شہزاد قادری نے بارگاہ رسالت ماٰب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت پیش کیا۔ جامع مسجد منہاج القرآن تھیوا کے امام و خطیب حافظ محمد الیاس قادری نے نقابت کے فرائض انجام دیئے۔ منہاج القرآن کروپی کے صدر چوہدری محمد منیر قادری، ناظم رائے امجد اور مرکزی راہنماء حافظ شاہد محمود قادری نے شرکاء کو خوش آمدید کہا اور ان کا شکریہ ادا کیا۔

خالد محمود قادری نے حاجی محمد رفیع نے بیٹے کی درازئ عمر، مشن کی کامیابی اورشیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی صحت وسلامتی کی دعاؤں کے ساتھ محفل کا اختتام کیا۔

رپورٹ: قاری مدثر مصطفیٰ

تبصرہ