انڈیا: منہاج القرآن ویمن لیگ کی گیارہویں شریف کی محفل

کولکتہ: منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی بنگال کے زیرِاہتمام 23 جنوری 2016 کو صدیق ہال کولوٹولا، کولکتہ میں میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غوث الاعظم شیخ حضرت عبدالقادر جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقعہ پر محفلِ نعت منعقد کی گئی۔ محفلِ نعت میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان سمیت علاقے کی سینکڑوں خواتین شریک تھیں۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا۔ محفل میں 20 سے زائد نعت خوان خواتین نے رسولِ اکرم صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی شان میں مدح سرائی کی، بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں درود و سلام کا نذرانہ پیش کیا اور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ کی مناقب پڑھیں۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے شازیہ طارق کا کہنا تھا کہ محافل کے انعقاد کا مقصد خواتین میں اللہ اور اسکے رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم اور غوث الاعظم رضی اللہ عنہ سے محبت و عقیدت کا جذبہ بیدار کرنا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سیرت رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا پیغام سچائی، ایمانداری اور عدل و انصاف کو ہم اپنی عملی زندگیوں میں نافذ کر کے ہی دنیا و آخرت کی کامیابی حاصل کرسکتے ہیں۔

تبصرہ