کوریا: ڈاکٹر حسین محی الدین کی جنوبی کوریا آمد، انچھن ائیرپورٹ پر پرتپاک استقبال

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری 31 دسمبر 2015 کو جنوبی کوریا کے سات (7) روزہ دعوتی و تنظیمی دورہ پر انچھن پہنچے۔ انچھن ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اور پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کی طرف سے ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا پرتپاک استقبال کیا گیا اور نہیں پھولوں کے گلدستے پیش کیے گئے۔ ان کا استقبال کرنے والوں میں منہاج ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری، منہاج القرآن جنوبی کوریا کے صدر مرزا ساجد بیگ، پاکستان عوامی تحریک جنوبی کوریا کے صدر مردان علی قادری، مرکزی ناظمِ دعوت منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ محمد اعجاز ملک اور محمد نواز چشتی سمیت پاکستانی کمیونٹی سے تعلق رکھنے والی مختلف سماجی شخصیات شامل تھیں۔

ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے استقبال کرنے والے افراد کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا مقصد و مشن دینِ اسلام کی حقیقی تعلیمات کا فروغ ہے۔ خدمتِ دین کا جذبہ ہی دعوت و تربیت کی نتیجہ خیزی کو یقینی بنا سکتا ہے۔

Dr. Hussain Qadri had reached South Korea. He will address the multiple Mawlid Conferences in upcoming days in South Korea.

Posted by Dr. Hussain Mohi-ud-Din Qadri on Thursday, December 31, 2015

تبصرہ