بارسلونا - صدر منہاج القران اوسپتالیت (سپین) محمد فہیم انصاری کی والدہ محترمہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے 1 جنوری 2016 کو مرکز منہاج القران اوسپیتالیت میں ایک محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں اوسپتالیت اور بارسلونا بھر سے دوست احباب نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت مرکز منہاج القران اوسپیتالیت کے طالب علم حافظ محمد سعد نے حاصل کی جبکہ بارگاہ نبوی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کرنیوالوں میں حاجی محمد اکرم، طاہر رسول سلطانی، یوسف چوہدری، سید غلام مصطفی شاہ اور غلام مرشد شامل ہیں۔ محفل میں نقابت کے فرائض سید رفاقت شاہ نے سرانجام دیئے۔
محفل سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان عوامی تحریک کے صدر محمد اقبال چوہدری نے فہیم انصاری سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ماں کا نعم البدل کوئی نہیں، ماں کا حق کوئی نہیں ادا کر سکتا مگر جو ان کے جانے کے بعد اولاد کیطرف سے ایصال ثواب کیا جاتا ہے تو وہ فوری طور پر قبول کرلیا جاتا ہے اور وہ والدین خوش نصیب ہیں جن کے بچے دینی تعلیم حاصل کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ سال پوری کوشش ہو گی کہ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا جلوس اوسپیتالیت میں بھی نکالا جائے۔
محفل کے آخر میں امام مسجد حافظ مسعود اختر نے مرحومہ کی روح کے ایصال ثواب کیلئے دعا کروائی۔ محفل میں شرکت کرنیوالوں میں پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری، منہاج القران سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، خادم منہاج القرآن اوسپتالیت محمد نذیر اداسی، صدر منہاج القران سپین مرزا محمد اکرم بیگ، صدر مجلس شوری حاجی طاہر پرویز، محمد ارشد کھوکھر، حاجی لیاقت علی، عبدالخالق، محمداصغر، عنصربٹ اور دیگر شامل ہیں۔ محفل کے شرکاء صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کیلئے انتظام طعام بھی کیا گیا تھا۔
رپورٹ محمد یوسف چوہدری
تبصرہ