اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل یوتھ لیگ کے زیراہتمام استقبال میلاد النبی (ص)

استقبال میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں مسجد منہاج القرآن بریشیاء میں پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس میں بریشیاء اور گردو نواح سے کثیر تعداد میں حاضرین نے شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے صلال احمد نے کیا جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت حاجی محمد الیاس، اویس برادران، محمد عثمان زیب اور مسجد کی سٹوڈنٹ بچیوں نے حاصل کی۔ عمر فار وق سیکرٹری جنرل منہاج القرآن بریشیاء نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سرانجام دیئے۔

اس موقع پر علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے خصوصی خطاب کیا اور عظمت مصطفی ٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حوالے سے قرآن وحدیث سے مدلل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں خرچ کرنا ایمان کا حصہ ہے جو شخص اس میں بخل کرتا ہے وہ دراصل اپنے ایمان میں کمزور ہے۔

پروگرام کے اختتام پر شرکاء محفل کے لیے خصوصی ضیافت کا انتظام کیا گیا تھا۔

منہاج یوتھ لیگ بریشیا کے زیر انتظام استقبالل ربیع الاول کے سلسلے میں پروگرام کا نعقاد

Posted by Mqi Brescia on Sunday, December 13, 2015

تبصرہ