برلن (ایم سی بی یورپ/ انجم بلوچستانی) منہاج القرآن یورپین کونسل (MEC) کے صدر محمداعجاز وڑائچ نے کونسل کے دیگر ممبران کے ہمراہ برلن کا دورہ کیا۔ وفد میں ان کے ساتھ پاکستان عوامی تحریک یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری، منہاج القرآن یورپ کے میڈیا کوآرڈینیٹر محمد شکیل چغتائی اور منہاج یورپین یوتھ کونسل کے صدر چن نصیب شامل تھے۔ ان کے دورے کے دوران جامع مسجد منہاج القرآن برلن میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل کے وابستگان، کارکنان اور عہدیداران کا اجلاس منعقد کیا گیا۔
اجلاس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری طارق علی حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم پیش کرنے کی سعادت اشتیاق چوہدری نے حاصل کی۔ منہاج القرآن برلن کے صدر میاں عمران الحق نے اجلاس کے شرکاء کو خوش آمدید کہتے ہوئے منہاج القرآن برلن کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
محمد اعجاز وڑائچ نے ہدایات دیتے ہوئے ممبران کی بحالی پر زور دیا اور اس کی ذمہ داری جامع مسجد منہاج القرآن برلن کے امام و خطیب قاری حافظ طارق علی کو سونپی۔ انہوں نے شکیل چغتائی کے مشورہ پر منہاج القرآن برلن کی مجلس شوریٰ کی بحالی اور اس کے صدر و اراکین کے انتخاب کی بھی ہدایت کی۔
منہاج القرآن یورپین کونسل (MEC) کے ممبران نے منہاج القرآن برلن کی تنظیمِ نو کا اعلان کرتے ہوئے صدر کے چناؤ کے لئے نام طلب کیے۔ مشاورت کے بعد میاں عمران الحق کو منہاج القرآن برلن کے صدر کی حیثیت سے اگلے دو سال کے لئے دوبارہ کام کرنے کی ذمہ داری دی گئی، جبکہ طارق جاوید کو سینئر نائب صدر، طارق وڑائچ کو نائب صدر، شعیب افضل کو جوائنٹ سیکرٹری، محمد رفیق کو فنانس سیکرٹری اور عاصم شہزاد کو میڈیا سیکرٹری منتخب کیا گیا۔
اجلاس میں اعلان کیا گیا کہ منہاج القرآن برلن کے سیکرٹری جنرل کا انتخاب، مجلس شوریٰ، منہاج ویمن لیگ، منہاج یوتھ لیگ اور منہاج چائلڈ لیگ کی باڈیز کا قیام نئی انتظامیہ اور قاری طارق علی کی مشاورت سے عمل میں لایا جائے گا۔
تبصرہ