یونان: منہاج القرآن اسلامک سنٹر ایتھنز میں محفل میلاد مصطفیٰ (ص)

منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں 12 دسمبر کو نمازِ عصر کے بعد استقبال ربیع الاوّل کے سلسلے میں عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن لائبریریز یونان کے ناظم حاجی جاوید اقبال نے کی۔ محفل میں منہاج القرآن یونان کے صدر رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، اینوفیتا، کروپی اور کپسیلی کے مراکز سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان و وابستگان سمیت عشاقان مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاری نے حاصل کی، جبکہ بارگاہ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کرنے والوں میں منہاج نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری، رنگ الحسن، حاجی جاوید اقبال، مظہر اقبال، عرفان علی، وہاب منہاس، احمد محمود طارق، راجہ حسیب محمود، غلام سرور قادری، محمد اقبال، معین حیدر شہزاد، ناصر اکبر، ندیم عباس، محمد اسلم چوہدری، محمد رفیق قادری، محمد شہزاد قادری اور شاہد اکرم شامل تھے۔

محفل کے اختتام پر علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے عالم اسلام اور ملک پاکستان کی سلامتی و سربلندی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لئے خصوصی دعا کی۔

رپورٹ: قاری مدثر مصطفی

تبصرہ