لوٹن: گزشتہ دنوں لوٹن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی بخاری کی صدارت میں اجلاس منعقد ہوا، جس کا مقصد لوٹن میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کی تنظیم سازی کرنا تھا۔ اجلاس میں منہاج القرآن ساؤتھ زون برطانیہ کے صدر شاہد اقبال اور سیکرٹری جنرل عاصم اکرم کے علاوہ منہاج القرآن لوٹن کے کارکنان و رفقاء شامل تھے۔ اجلاس کا آغاز تلاوت و نعتِ رسول مقبول سے ہوا۔ سید علی بخاری نے اپنی مختصر گفتگو میں رفقاء کو ایک نظم کے ساتھ مشن کا حصہ بننے پر مبارکباد پیش کی اور بھرپور شرکت و دلچسبی پر ان کا شکریہ ادا کیا۔
اجلاس میں شریک رفقاء و کارکنان کی مشاورت سے تشکیل پانے والی منہاج القرآن لوٹن کی تنظیم میں حاجی ممتاز علی کو صدر، محمد یونس بٹ کو سینئر نائب صدر، ابرار احمد کو نائب صدر، زبیر احمد ملک کو سیکرٹری جنرل، شکیل الزمان کو سیکرٹری فنانس، ڈاکٹر اظہر کو نائب سیکرٹری فنانس، حسنین سلیم منچلا کو سیکرٹری نشرو آشاعت، جاوید اختر رانجھا کو سیکرٹری ویلفیئر، حافظ عمران احمد کو سیکرٹری دعوت، ناصر اکرم کو ڈپٹی سیکرٹری دعوت اور بشارت حسین کو سیکرٹری ممبر شپ کی ذمہ داریاں سونپی گئیں۔
شرکاء نے تمام عہدیداروں کو ذمہ داریاں ملنے پر مبارکباد پیش کی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی بخاری نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے انہیں مصطفوی مشن کے فروغ کے لیے اپنی تمام تر صلاحیتوں کو بروئےکار لانے کی تلقین کی۔ اجلاس کا اختتام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحتیابی اور ملک و ملت کی سربلندی کی دعاؤں کے ساتھ ہوا۔
تبصرہ