بارسلونا (یوسف چوہدری) پاکستان عوامی تحریک بادالونا کے قیام کے سلسلے میں بادالونا شہر میں کھلے مقام پر عوامی جلسہ کی صورت میں ایک خصوصی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں پاکستان عوامی تحریک اور منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کی مرکزی قیادت سمیت رفقاء، کارکنان اور وابستگان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا جس کی سعادت قاری عطا المصطفیٰ کیلانی نے حاصل کی اور شمریز قادری نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، مرکزی صدر محمد اکرم بیگ، امیر علامہ عبدالرشید شریفی، پاکستان عوامی تحریک سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز آکیہ، صدر محمد اقبال چوہدری، سیکرٹری جنرل راحیل اکرم، سیکرٹری میڈیا محمد یوسف چوہدری، منہاج القرآن بادالونا کے صدر آفتاب حسین ابرار اور پاکستان عوامی تحریک بیسوس کے صدر چوہدری یاسرعرفان بانیاں سمیت دیگر قائدین اور عہدیداران شریک تھے۔ اس تقریب مختلف سیاسی و سماجی شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا تھا جن میں راجہ شعیب ستی، چوہدری نوید وڑائچ، حافظ عبدالرزاق صادق اور خان سعد اللہ خان شامل تھے۔
تقریب کے ابتدائی حصے میں پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے فرانس کے دارالحکومت پیرس میں ہونے والی دہشتگردی کی شدید الفاط میں مذمت کی۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہر قسم کی دہشتگردی اور خصوصاً اسلام یا مسلمانوں کے نام پر کی جانے والی دہشتگردی کی شدید مذمت کرتے ہیں۔ اسلامی تعلیمات میں انتہاء پسندی اور قتل و غارت کی اجازت دی گئی ہے اور نہ ہی حوصلہ افزائی نہیں کی گئی ہے۔ اس موقع پر متاثرہ خاندانوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی۔
تقریب کے دوسرے حصے کا آغاز کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے راہنماء نوید احمد اندلسی شرکاء کو بتایا کہ بادالونا جیسے اہم شہر میں پاکستان عوامی تحریک کے قیام کے لیے گزشتہ کئی ماہ سے کوششیں جاری تھیں، جس کے لیے پاکستان عوامی تحریک کے بارسلونا اور بادالونا کے عہدیداران و کارکنان نے شب و روز محنت کی۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان عوامی تحریک سپین کی مرکزی ٹیم اور بادالونا کے کارکنان کی مشاورت کے بعد پاکستان عوامی تحریک بادالونا کی نومنتخب ایگزیکٹو کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ نو منتخب تنظیم میں محمد انصر کو صدر، عمران حیدر لطیف کو سینئر نائب صدر، میاں برکات احمد کو نائب صدر، میاں عاطف نذیر کو نائب صدر دوم، غلام مجتبیٰ اندلسی کو سیکرٹری جنرل، معظم رفیق کو جوائنٹ سیکرٹری، چوہدری عاطف گوندل کو آرگنائزر، ثاقب خان کو سیکرٹری فنانس، علی حسن کو سیکرٹری ممبر شپ، چوہدری لقمان کو سیکرٹری میڈیا جبکہ فیصل مرتضی اور عابد علی عابد کو ایگزیکٹو ممبران منتخب کیا گیا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک سپین کے صدر محمد اقبال چوہدری نے نو منتخب ذمہ داران سے حلف
لیا اور تمام عہدیداران کو مبارکباد پیش کی۔ منہاج القرآن بادالونا کے راہنماء قدیر
احمد خان نے پاکستان عوامی تحریک بادالونا کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے
قائد تحریک کی فکر کے فروغ کے لیے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
نومنتخب صدر محمد انصر اور سیکرٹری جنرل غلام مجتبیٰ اندلسی نے تقریب سے خطاب کرتے
ہوئے پاکستان عوامی تحریک سپین کی مرکزی قیادت اور کارکنان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے
اس عزم کا اعادہ کیا کہ وہ عوامی و جمہوری انقلاب کے پیغام کی ترویج کے لیے بھرپور
محنت کریں گے۔ علامہ عبدالرشید شریفی نے بھی اپنی گفتگو میں نومنتخب عہدیداران کو مبارک
باد پیش کی اور ان کی کامیابی کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کیا۔ تقریب میں پاکستان عوامی
تحریک بادالونا کے قیام کے سلسلے انتھک محنت پر نوید احمد اندلسی، اسد اقبال قادری،
راحیل اکرم ایڈووکیٹ اور یوسف چوہدری کی خدمات کو سراہا گیا۔ تقریب کے اختتام پر سعد
اللہ خان نے بادالونا کی مسلم تنظیمات کی طرف سے پیرس میں دہشتگردانہ حملوں پر مذمتی
قراداد پیش کی۔
Tanzeem Sazi + Halaf-Bardari PAT Badalona (Spain).بارسلونا (سپین) کے نواحی شہر بادالونا میں پاکستان عوامی تحریک کے قیام...
Posted by Pakistan Awami Tehreek - Spain on Sunday, November 15, 2015
تبصرہ