بارسلونا: منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین نے بارسلونا میں پیرس کے دہشت گردانہ حملوں کے خلاف احتجاجی نکالی جس مرد و خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کا آغاز رامبلا روال سے ہوا۔ ریلی میں پاکستانی، مراکشی اور بنگلہ دیشی کمیونٹی سمیت مقامی افراد بھی شریک تھے۔ ریلی کے شرکاء پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر اردو، انگریزی اور ہسپانوی زبان میں ’پیرس میں دہشت گردوں کی طرف سے ارتکاب بربریت کی مذمت‘، ’میں مسلمان ہوں اور میں پیرس میں دہشت گرد حملوں کی مذمت کرتا ہوں‘ اور ’داعش و دیگر دہشت گرد گروپوں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں‘ کے نعرے درج تھے۔ شرکاء نے اسلام کے نام پر دہشت گردی کی ہر شکل کو مسترد کیا۔
ریلی کے شرکاء نے پیرس حملوں میں جاں بحق افراد کے لئے تعزیت کرتے ہوئے ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی اور متاثرہ خاندانوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کیا۔
احتجاج کے موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے ترجمان محمد اقبال چوہدری نے کہا کہ کوئی مذہب معصوم لوگوں کو قتل کرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ ہم دہشت گردی کے کسی بھی قسم کو مسترد کرتے ہیں اور ہم اس طرح کے اقدامات اسلامی تعلیمات کے خلاف ہیں سمجھتے ہیں۔
BarcelonaTV: Muslim Community Protest against #ParisAttacksLa comunitat musulmana de Barcelona protesta contra els atemptats terroristes de Paris. Reportatge de la Barcelona TV sobre la protesta organitzada pel Centre Islàmic Camí de la Pau.Watch on YouTube:https://www.youtube.com/watch?v=SnSWUSxV7lg
Posted by Minhaj-ul-Quran International Spain on Saturday, November 14, 2015
تبصرہ