فرانس: منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر افتخار شاہ کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک فرانس کے راہنماؤں کا اظہارِ افسوس

پیرس (اے کے راؤ) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے سابق ڈائریکٹر سید افتخار شاہ بخاری کے انتقال پر پاکستان عوامی تحریک یورپ اور فرانس کے صدر حاجی محمد اسلم نے وفد کے ہمراہ تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنماء شیخ زاہد فیاض سے پیرس میں تعزیت کرتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کی مغفرت، بلندی درجات اور ان کے جملہ لواحقین کے لیے صبر کی دعا کی ہے۔ وفد میں پاکستان عوامی تحریک فرانس کے سیکرٹری جنرل محمد نعیم چوہدری، نائب صدر عنصر محمود، ڈپٹی سیکرٹری جنرل طاہر عباس گورائیہ، سیکرٹری فنانس شبیرالبدر، میڈیا ایڈوائزر راؤ خلیل احمد، چیف آرگنائیزر سلطان ثمر، سید شبیر شاہ، سید اظہر شاہ، صوفی نیاز اور چوہدری نذیر سیال شامل تھے۔ اس موقع پر شیخ زاہد فیاض نے افتخار شاہ بخاری کی مرکزی سیکرٹریٹ منہاج القرآن انٹرنیشنل پر خدمات پر انہیں شاندار الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا۔

دریں اثناء ڈائریکٹر منہاج القرآن فرانس پروفیسر علامہ حسن میر قادری نے نماز جمعہ کے اجتماع میں افتخار شاہ بخاری کے انتقال پر ان کی خدمات کو سرہاتے ہوئے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا اور ان کے لیے دعائے مغفرت کی۔

Prayer for Iftikhar Shah Bukhari by PAT Paris

Prayer for Iftikhar Shah Bukhari by PAT Paris Prayer for Iftikhar Shah Bukhari by PAT Paris

تبصرہ