سوشلسٹ پارٹی کاتالونیا کے سیکریٹری برائے امیگریشن امور حافظ عبدالرزاق صادق نے گزشتہ روز مقامی ریسٹورنٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے نومنتخب عہدیداران کے اعزاز میں پرتپاک عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں مرزا محمد اکرم بیگ (صدرمنہاج القرآن انٹرنیشنل سپین)، بلال یوسف ( سیکریٹری جنرل)، ظل حسن قادری (سنیئرنائب صدر)، محمد اقبال چوہدری (صدر منہاج مصالحتی کونسل ) اور احسن جاوید خان (سیکریٹری جنرل منہاج مصالحتی کونسل) نے شرکت کی۔ اس موقع پرآن لائن نیوز پیپر ڈیلی دوست کے چیف ایڈیٹر ڈاکٹر قمر احسان بھی موجود تھے۔
اس دوران گفتگو کرتے ہوئے بلال یوسف نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں جاری سرگرمیوں اور منصوبہ جات کے ساتھ ساتھ آئندہ لائحہ عمل کے بارے بتایا، حافظ عبدالرزاق صادق نے نو منتخب ٹیم کے تمام افراد کو مبارک باد دی اور سپین کی پاکستانی کمیونٹی کے مسائل کے حل اور ان کی مقامی معاشرہ میں انٹیگریشن کے امور پر محمد اقبال چوہدری کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ عشائیہ کے اختتام پر مرزا محمد اکرم بیگ نے حافظ عبدالرزاق کا شکریہ اداء کیا اور مستقبل قریب میں مل جل کر کام کرنے کی اہمیت پر زور دیا۔
تبصرہ