اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام نماز عیدالفطر کا اجتماع

Eid ul fitr Gathering by MQI Italy

منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی میں عیدالفطر کا اجتماع مورخہ 17 جولائی 2015 کو کارپی کے خوبصورت مرکز میں منعقد ہوا، اجتماع کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے آقاکریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ عیدالفطر کی تین جماعت کروائی گئی جس میں تیسری جماعت فیملی احباب کے لیئے تھی۔ نماز عید کی پہلی جماعت ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی علامہ وقار احمد قادری نے کروائی، دوسری جماعت حافظ اقدس شہزاد نے کروائی جبکہ تیسری جماعت قاری مشتاق احمد نے کروائی۔

ڈائریکٹر منہاج القرآن کارپی وقار احمد قادری نے اپنے مختصر خطاب میں عیدالفطر کے دن کی اہمیت قرآن وسنت کی روشنی میں اجاگر کی اور اپنا مال اللہ کی راہ میں خرچ کرنے پر زور دیا۔ نماز کے بعد عالم اسلام کے لیے خصوصی دعا مانگی گئی۔

اس موقع پر منہاج القرآن یوتھ لیگ کارپی کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا اسٹال بھی لگایا گیا۔

رپورٹ: حسن زمان

Eid ul fitr Gathering by MQI Italy

Eid ul fitr Gathering by MQI Italy

Eid ul fitr Gathering by MQI Italy

تبصرہ