اٹلی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع

lailatul qadr spiritual gathering by MQI Italyمنہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے زیراہتمام رمضان المبارک کی ستائیسویں شب کو لیلۃ القدر کا عظیم الشان اجتماع کا انعقاد کیا گیا، نماز تراویح ادا کرنے کے بعد ختم قرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ نماز تراویح میں قرآن سنانے کی سعادت قاری مشتاق احمد کو حاصل ہوئی۔ اس بابرکت محفل میں افضال سیال (صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، مختار احمد قادری (ناظم منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی)، مرزا امتیاز اشرف بٹ، الطاف چیمہ اور کثیر تعداد میں عوام الناس میں شرکت کی۔

پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام الٰہی سے ہوا جس کی سعادت قاری مشتاق احمد نے حاصل کی۔ کارپی کے مشہور و معروف نعت خواں مرزا امتیاز نے آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت و محبت کے پھول نچھاور کئے جبکہ پروگرام میں نقابت کے فرائض منہاج یوتھ کارپی کے طالبعلم یاسر محمود نے سرانجام دیئے۔ اس موقع پر علامہ وقار احمد قادری نے باجماعت صلوۃ التسبیح پڑھائی۔

علامہ وقار احمد قادری نے توبہ کے عنوان پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جو شخص بھی سچے دل کے ساتھ اپنے رب کی طرف مڑ جاتا ہیں اللہ رب العزت اس سے پیار کرتاہے اور اللہ تعالیٰ ان لوگوں کو مقام و مرتبہ عطاکرتا ہے جو اس کی طرف جھک جاتے ہیں۔ انہوں نے آخر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج بھی ہم اپنا رشتہ مصلحے کی پیٹھ سے جوڑ کر کھویا ہوا مقام دوبارہ حاصل کر سکتے ہیں۔ انہو ں نے منہاج مرکز کا اور اس کے زیراہتمام جاری پروگراموں کا تفصیلی تعارف کروایا اور سامعین سے مرکز کے تعمیری کاموں کے لئے مالی تعاون کی اپیل کی۔ پروگرام کا اختتام علامہ وقار احمد قادری کی رقت آمیز دعا سے ہوا۔ منہاج القرآن مرکز کارپی کی انتظامیہ کی طرف سے شرکائے پروگرام کے لئے سحری کا وسیع پیمانے پر انتظام کیا گیا تھا

رپورٹ:- حسن زمان

lailatul qadr spiritual gathering by MQI Italy

lailatul qadr spiritual gathering by MQI Italy

lailatul qadr spiritual gathering by MQI Italy

تبصرہ