سپین: منہاج القرآن انٹرنیشنل مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو

اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں، نومنتخب عہدیداران
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کی نومنتخب قیادت کو مبارکباد

بارسلونا (یوسف چوہدری) منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکز اوسپیتالیت کی تنظیم نو 4 جولائی 2015ء بروز ہفتہ بمطابق 17 رمضان المبارک کی شام اوسپیتالیت مرکز میں منعقد کی گئی جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، تلاوت کی سعادت قاری محمد مسعود نے حاصل کی جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سعادت معروف ثنا خوان عبدالقدیر خان نے حاصل کی، انہوں نے اپنے خوبصورت انداز و بیان سے شرکاء تقریب کے دل موہ لیے۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے سرپرست محمد نواز کیانی، صدر محمد اکرم بیگ، سینئر نائب صدر ظل حسن، صدر مجلس شوریٰ حاجی طاہر پرویز، صدر پاکستان عوامی تحریک محمد اقبال چوہدری، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک راحیل اکرم ایڈووکیٹ، سیکرٹری میڈیا محمد یوسف چوہدری، سیکرٹری کوآرڈینیشن محمد افضال گوندل، سیکرٹری ممبر شپ عوامی تحریک محمد قدیر چوہدری، ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر اوسپتالیت علامہ غلام عربی، صدر منہاج یوتھ لیگ حسنات مصطفی، سیکرٹری جنرل منہاج القرآن سپین محمد عتیق، صدر پاکستان عوامی تحریک اوسپیتالیت شہباز علی چیمہ، نائب صدر عبدالحمیداور یوتھ ونگ کے محمد ذیشان سمیت و دیگر کارکنان بھی موجود تھے۔

منہاج القرآن اوسپتالیت کی نومنتخب عہدیداران میں صدر محمد فہیم انصاری، سینئر نائب صدر محمد جاوید، نائب صدر صوفی مستجاب، جنرل سیکرٹری شبیر حسین گوھر، جوائنٹ سیکرٹری مبشر احمد، فنانس سیکرٹری محمد اکرم اعوان، ڈپٹی فنانس سیکرٹری محمد مسعود قادری، صدر مشاورتی کونسل صوفی زاہد مسعود، صدر مصالحتی کونسل شہباز احمد بٹ، ناظم اجتماعات صوفی نذیر اداسی اور سیکرٹری نشرواشاعت سید رفاقت حسین شاہ شامل ہیں، تمام نومنتخب عہدیداران سے ڈائریکٹر منہاج اسلامک سنٹر اوسپیتالیت علامہ صفدر مجیدقادری نے حلف لیا، اس موقع پر مرکزی صدر MQI سپین محمد اکرم بیگ اور سیکرٹری جنرل محمد عتیق قادری بھی ان کے ساتھ موجود تھے، حلف میں نومنتخب عہدیداران نے تنظیمی قوانین سمیت عہد کیا کہ وہ اللہ اور اس کے پیارے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی رضا کیلئے اپنا سب کچھ قربان کرنے کو تیار ہیں۔ بعد ازاں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کی طرف سے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کی گئی اور نیک تمناؤں سمیت مقامی مرکز و اسلامک سنٹر کی دن دگنی رات چوگنی ترقی کی دعا کی گئی۔

تنظیم نو اور تقریب حلف برداری کے بعد پاکستان عوامی تحریک سپین کے چیف آرگنائزر چوہدری امتیاز احمد آکیہ کی طرف سے شاندار افطار ی کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین اور پاکستان عوامی تحریک سپین کے مرکزی عہدیداران، نو منتخب تنظیم اور اہل علاقہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ