ناروے: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی مجلس شوری کا اجلاس اور تنظیم نو

Tanzeem Sazi by MQI Norway

مورخہ 14 جون بروز اتوار منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے میں دن چار بجے مجلس شوری کا اجلاس منعقد ہوا، جس کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ منہاج یورپین کونسل سے ظل حسن نائب صدر منہاج یورپین کونسل (سپین)، حاجی محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ (فرانس) اور قاضی محمد ہارون (فرانس) سے تشریف لائے۔ حاجی محمد اسلم صدر پاکستان عوامی تحریک یورپ کی سربراہی میں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی تنظیم نو کی گئی۔ مجلس شوری کے ارکان کی اکثریت رائے سے اعجاز احمد وڑائچ کو دوبارہ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا صدر اور پرویز نثار کو مجلس شوری منہاج القرآن انترنیشنل ناروے منتخب کیا گیا۔ شکیل احمد کو نائب صدر اور علامہ ناصر علی اعوان کو جنرل سیکرٹری مقرر کیا گیا، اس کے ساتھ تمام دیگر فورمز کے صدور کا انتخاب کیا گیا۔ یہ تمام پراسیس منہاج یورپین کونسل کے نمائندگان کی سربراہی میں نہایت احسن انداز میں سرانجام پایا۔

منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران نے تمام منتحب عہدیداران کو مبارکباد دی اور اس بات کا اعادہ کروایا کہ وہ محنت اور لگن سے مشن مصطفوی کی تکمیل کے لیے سرگرم اور کوشاں رہیں گے۔ مجلس شوری کے اجلاس سے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری صدر سپریم کونسل نے ٹیلیفونک گفتگو کی اور تمام نو منتخب عہدیداران کو خصوصی مبارکباد دیتے ہوئے پیغام دیا کہ باہمہی اتفاق و محبت اور ایثار و قربانی کے جذبےسے مشن کے فروغ کے لیے محنت کریں۔ ان شاءاللہ روشن مستقبل آپ کا ہوگا۔ مجلس کا اختتام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی دعا سے ہوا۔

پروگرام کے آخر میں اعجاز احمد وڑائچ نے تمام مہمانوں اور منہاج یورپین کونسل کے نمائندگان کا خصوصی شکریہ اداکرتے ہوا کہا کہ آپ سب نے اعتماد کرتے ہوئے مجھے دوبارہ صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کی ذمہ داری دی ہے تو میں بھی اللہ اور اس کے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ سے اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے توسل سے وعدہ کرتا ہوں کہ میں آپ کو مایوس نہیں ہونے دوں گا اور مشن کی ترویج و ترقی کے لئے اپنی ٹیم کے ساتھ ملکر تمام اپنی تمام صلاحیتیں اور کوششیں بروئے کار لاؤنگا۔ آخر پر شرکاء کے لئے پرتکلف عشائیے کا انتظام بھی کیا گیا تھا۔

رپورٹ: قیصر محمود (انفارمیشن سیکرٹری منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے)

Tanzeem Sazi by MQI Norway

Tanzeem Sazi by MQI Norway

Tanzeem Sazi by MQI Norway

Tanzeem Sazi by MQI Norway

تبصرہ