پیرس۔ (اے کے راؤ) پاکستان عوامی تحریک فرانس اور یورپ کے صدر حاجی محمد اسلم چوہدری نے فرانس میں سانحہ ماڈل ٹاون پر جعلی JIT رپورٹ کے خلاف جاری دستخطی مہم پر اپنے دستخط کرتے ہوئے اسے یورپ تک پھیلانے کا عزم کیا۔ یاد رہے حاجی محمد اسلم چوہدری اپنے کزن کی وفات کے باعث پاکستان میں تھے۔ علاوہ ازیں صدر ویمن ونگ پاکستان عوامی تحریک اور معروف شاعرہ ثمن شاہ نے بھی دستخطی مہم میں حصہ لیا اور اسے یورپ تک پھیلانے کا اعادہ کیا۔
ناروے روانگی سے قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے حاجی محمد اسلم چوہدری نے کہا کہ سانحہ ماڈل ٹاون دنیا کا پہلا وقعہ ہے جس میں دن دہاڑے 14 لوگوں کو شہید اور 100 سے زائد لوگوں کو کیمروں کی موجودگی میں سب کے سامنے زخمی کردیا گیا۔ کلیر ایوڈینس کے ہوتے ہوئے بھی جعلی JIT سے من پسند رزلٹ لے لیا گیا، اور اس اندھیر نگری چوپٹ راج میں ملک کی سب عدالتیں خاموش ہے، ان حالات میں باشعور اوورسیز پاکستانیوں کی ڈیوٹی بڑھ جاتی ہے۔ ہمیں پاکستان کو کسی کی ذاتی جاگیر بننے سے بچانا ہوگا۔ میں ناروے کے باشعور سیاسی سوجھ بوجھ رکھنے والے افراد کو دعوت دونگا کہ وہ ظلم کے خلاف پاکستان عوامی تحریک کا ساتھ دیں۔
تبصرہ