تحریک منہاج القرآن ریندی کے زیرِاہتمام ریندی اسلامک سینٹر کے مرکزی ہال میں عظیم الشان محفل نعتِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سجائی گئی جس کے مہمانِ خصوصی حسان منہاج الحاج محمد افضل نوشاہی تھے۔ محفلِ نعت میں یونان بھر سے تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان سمیت عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔ الف سینا، برہامی، تھیوا، ماراتھونا، اینوفیتا، سیماتاری، نیاماکری اور کپسیلی کے شہروں میں موجود تحریک منہاج القرآن کے اسلامک سینٹرز سے عوام کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔ یونان بھر سے سیاسی، سماجی، مذہبی اور صحافی برادری کی شخصیات بھی محفلِ نعت میں شریک ہوئیں جن میں راجہ آصف کیانی، چوہدری شبیردھامہ، چوہدری اختر بدھووال، حافظ محمد اکرم (جماعت الحدیث یونان)، سید محمد جمیل شاہ (پاک ہیلنک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یونان)، عبد الرزاق ڈار (مسلم لیگ)، علامہ شہباز احمد صدیقی (حق باہو ٹرسٹ یونان)، میاں صفدر (پاک ٹی وی یونان، پاک کشمیر ویلفیئر سوسائٹی یونان) شامل ہیں۔ محفلِ نعت کا آغاز حافظ محمد نواز ہزاروی کی تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا، جس کے بعد ثناء خوانوں نے اپنے اپنے انداز نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت پیش کیے، جن میں منہاج القرآن نعت کونسل یونان کے صدر سجاد حسین قادری، مظہر اقبال، محمد اقبال، معین حیدر شہزاد، محمد رفیق قادری، محمد زبیر قادری، ناصر اکبر، ماراتھونا سے افضال اور محمد شہزاد قادری شامل ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے منظورِ نظر حسان منہاج الحاج محمد افضل نوشاہی نے اپنے دلکش انداز سے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
محفل کے اختتام پر الحاج محمد افضل نوشاہی نے منہاج القرآن نعت کونسل یونان کے ثناءخوانوں کو اعزازی میڈلز پہنائے۔ محفلِ نعت کی کامیابی کے لیے براق ٹریول، تازہ موبائل اور لالہ محمد حیات نے خصوصی تعاون کیا۔ علامہ حافظ محمد نواز ہزاوری کی عالم اسلام اور ملک پاکستان کی ترقی و سلامتی اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحتیابی کی دعاؤں کے ساتھ محفلِ نعت کا اختتام ہوا۔
تبصرہ