جنوبی کوریا: ڈونگ میں معراج النبی (ص) کانفرنس کا انعقاد

منہاج القرآن انٹرنیشنل جنوبی کوریا کے زیراہتمام معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں انچیون شہر کے علاقے ڈونگ کی آمنہ مسجد میں کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور وابستگان کے علاوہ عشاقانِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔

کانفرنس کا آغاز تلاوت قرآن سے ہوا جس کی سعادت حافظ زبیر اور حافظ مبین نے حاصل کی، جبکہ نعتِ رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کا شرف وسیم قادری، حسنین اور اشرف قادری نے حاصل کیا۔ علامہ محمد رضا قادری نے خصوصی خطاب کرتے ہوئے معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے واقعات اور شانِ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر روشنی ڈالی۔ اس موقعہ پر ایشین کونسل کے امیر محمد جمیل قادری نےمعراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خصوصی پیغام دیا۔

کانفرنس کے کامیاب انعقاد میں چوہدری استخار راجہ اور فاروق راجہ کی کاوشیں معاون رہیں۔

تبصرہ