ڈنمارک: منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ معراج النبی (ص)

منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈنمارک کے زیراہتمام مورخہ 9 مئی 2015ء کو عظیم الشان محفل نعت بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں قومی ایوارڈ یافتہ، ریڈیو اور ٹی وی کے معروف نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ نے پاکستان سے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کے بعد مہمان نعت خواں سید زبیب مسعود شاہ نے اپنی خوبصورت آواز میں حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ آلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کئے۔ اس موقع پر سید محمد نعیم شاہ ناظم دعوت و تربیت منہاج القرآن ڈنمارک نے اردو میں جبکہ علامہ محمد ضوریز خوشدل نے ڈینش میں خصوصی خطاب کیا۔ محفل میں ڈنمارک بھر سے علماء مشائخ کی بڑی تعداد کے علاوہ خواتین و حضرات نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔

تبصرہ